Ghazal - Ankhoon Ko Iltabaas Bohat

May 19, 2007 on 6:07 pm | In Hum Uss Kay Hein |

آنکھوں کو التباس بہت دیکھنے میں تھے

کل شب عجیب عکس مِرے آئنے میں تھے

سارے دھنک کے رنگ تھے اُس کے لباس میں

خُوشبو کے سارے اَنگ اُسے سوچنے میں تھے

ہر بات جانتے ہُوئے دِل مانتا نہ تھا

ہم جانے اعتبار کے کِس مرحلے میں تھے

وصل و فراق دونوں ہیں اِک جیسے ناگزیر

کُچھ لطف اُس کے قُرب میں، کُچھ فاصلے میں تھے

سیلِ زماں کی موج کو ہر وار سہہ گئے

وہ دن، جو ایک ٹاٹے ہُوئے رابطے میں تھے!

غارت گری کے بعد بھی روشن تھیں بستیاں

ہارے ہُوئے تھے لوگ مگر حوصلے میں تھے!

ہِر پھر کے آئے نقطئہ آغاز کی طرف

جتنے سفر تھے اپنے کِسی دائرے میں تھے

آندھی اُڑاکے لے گئی جس کو ابھی ابھی

منزل کے سب نشان اُسی راستے میں تھے

چُھولیں اُسے کہ دُور سے بس دیکھتے رہیں!

تارے بھی رات میری طرح، مخمصے میں تھے

جُگنو، ستارے، آنکھ، صبا، تتلیاں، چراغ

سب اپنے اپنے غم کے کِسی سلسلے میں تھے!

جتنے تھے خط تمام کا تھا ایک زاویہ

پھر بھی عجیب پیچ مِرے مئسلے میں تھے

امجد کتابِ جاں کو وہ پڑھتا بھی کِس طرح !

لکھنے تھے جتنے لفظ، ابھی حافظے میں تھے

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^