Ghazal - Umar Ik Khawb
May 19, 2007 on 5:42 pm | In Hum Uss Kay Hein |عمر اِک خواب سجانے میں گئی
تیری تصویر بنانے میں گئی
کٹ گئی کچھ تو غمِ ہجراں میں
اورکُچھ مِلانے میں گئی
ایک شعلہ سا کبھی لپکا تھا
زندگی آگ بجھانے میں گئی
ایسے سودے میں تو گھاٹا ہے ‘ اگر
آبرو، سر کے بچانے میں گئی !
تم بھی چاہو تو نہیں بن سکتی
بات، جو بات بنانے میں گئی
رہ گئی کچھ تو ترے سُننے میں
اور کُچھ اپنے سنانے میں گئی
عُمر بھر کی تھی کمائی میری
جو ترے بام پہ آنے میں گئی
عکس در عکس فقط حیرت تھی
عقل جب آئنہ خانے میں گئی
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^