Ghazal - Kissi Ki Dhun Mein
May 19, 2007 on 5:41 pm | In Hum Uss Kay Hein |کِسی کی دُھن میں ، کِسی کے گُماں میں رہتے ہیں
ہم ایک خواب کی صُورت جہاں میں رہتے ہیں
ہمارے اشک چمکتے ہیں اُس کی آنکھوں میں
زمیں کا رزق ہیںاور آسماں میں رہتے ہیں
جو لوگ کرتے ہیں دُنیا سے سُود کی خواہش
ہمیشہ گردشِ دورِ زیاں میں رہتے ہیں
نظر کے سامنے ، آبِ رواں کے ہوتے ہُوئے
جو اہلِ صبر ہیں ، تشنہ لباس میں رہتے ہیں
ہر اِک بھنور سے زیادہ تباہ کار ہیں یہ
جو چند خوف پٹھے باد باں میں رہتے ہیں
اُنہی کے دم سے ہے جاری یہ روشنی کا سَفر
جو دل چراغ کی صُورت جہاں میں رہتے ہیں
یہ اہلِ درد ہیں اِن کا چلن ہے سب سے الگ
مکان رکھتے ہیں اور لا مکاں میں رہتے ہیں
یہ جان کر بھی کہ انتم ہے بُھر بھری مٹی
یہ لوگ خواہشِ نام و نشاں میں رہتے ہیں !
کِسی سراب کی صُورت ، کسی گُمان کی طرح
ہم اپنے ہست کی ریگِ رواں میں رہتے ہیں
سَمے کاچاک ہے اورخاک ہے حوادث کی
زمین زاد ، سدا امتحاں میں رہتے ہیں
معجزہ جو نہیں ہے تو اور کیا ہے جاں !
کہ آگ آگ ہیںاور خاکداں میں رہتے ہیں
ہمارے بختِ ستم ساز کا کمال ہے یہ
گُلِ بہار میں لیکن خزاں میں رہتے ہیں
حصارِ دشت میں متروک راستوں کی طرح
ہمارے گیت ، ترے گُلستاں میں رہتے ہیں
مکاں کی قید سے ، حدِّ زمان سے باہر
ہم اپنے ذہن کی موجِ رواں میں رہتے ہیں
غموں کی دُھوپ سے ڈرتے نہیں ہیں وہ امجد
کسی نگاہ کے جا سائباں میں رہتے ہیں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^