Ghazal - Dil Kay Kehnay Pay
May 19, 2007 on 5:38 pm | In Hum Uss Kay Hein |دل کے کہنے پہ جب لڑے تم تھے
پھر زمانے سے کیوںڈرے تم تھے
نقش تھے ہاتھ کی لکیروںمیں
دسترس سے مگر پرے تم تھے
لاکھ پھیلا، سمٹ نہ پائے تم
دل کی اوقات سے بڑیتم تھے
ہم نے جس رہ کا انتخاب کیا
اُس کے ہر مور پر کھڑے تم تھے
اِک شرارِگُمان کی مانند!
دھیان کی راکھ نیں پڑے تم تھے
(ق)
جانے کِس لہر میں تھا میں سر شار!
جانے کِس موج میں ہَرے تم تھے
ہاتھ کے لمس سے چَھلک اُٹھے
جا مِ کی طرح بھرے تم تھے
کیا تھا ! جس میں اُلجھ گیا تھا میں
جانے کِس بات پر اَڑے تم تھے ؟
ایک ہی لمحئہ خموشی میں
حدِّ آواز سے پرے تم تھے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^