Ghazal - Yeh Boltay Howay Lamhay
May 19, 2007 on 5:38 pm | In Hum Uss Kay Hein |یہ بو لتے ہوئے لمحے یہ ڈولتی ہُوئی شا م
ترے جمال کے صد قے ، تر ے وصا ل کے نام
خُدا کرے سَدا کِھلتے رہیں۔چلیں یوںہی
ترے لبوں کے ستا رے تری نظر کے جام
ترے بدن کی پہیلی میں رک گئی خوشبو ُ
ترے لباس پر آکر ہوئے ہیں رنگ تمام
طلسم بند قبا سے ہیں انگلیاں روشن
لہو میں آگ کی صورت اُتر رہی ہے شام
مہک وفا کی سدا ساتھ ساتھ چلتی رہے
محبتوںکے سفر کا سفر کا بخیر ہوا نجام
متاع درد تو ورثہ ہے آنکھ والوں کا
تجھے یہ زخم مبارک ہو اے دل ناکام !
بھٹک رہے ہیں کسی خواب کی طرح کب سے
اس آس پہ کے تری آنکھ میں کریں آرام
میں اس گلی سے گزرتا ہوں بار بار امجد
کبھی تو بام پہ آئے گا میرا ماہ تمام
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^