Ghazal - Na Rabat Hai Na Maafi
May 19, 2007 on 5:35 pm | In Hum Uss Kay Hein |نہ رَبط ہے نہ معافی، کہیں توکِس سے کہیں!
ہم اپنے غم کی کہانی ،کہیں تو کِس سے کہیں!
سِلیں ہیںبرف کی سینوں میں اب دِلوں کی جگہ
یہ سوزِ دردِ نہانی، کہیں تو کِس سے کہیں!
نہیں ہے اہل جہاں کو خُود اپنے غم سے فراغ
ہم اپنے دِلگی گرافی ، کہیں تو کِس سے کہیں!
پَلٹ رہے ہیں پر ندے، بہار سے پہلے
عجیب ہے یہ نشانی ، کہیں توکِس سے کہیں!
نئے سخن کی طلب گارہے ، نئی دُ نیا
وہ ایک بات پرانی ، کہیں تو کِس سے کہیں
نہ کوئی سُنتاہے امجد نہ مانتاہے اِسے
حدیثِ شام جوانی ، کہیں تو کِس سے کہیں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^