Ghazal - Aik Naam Ki Urtee Khushboo Mein Aik Khawb
May 12, 2007 on 1:22 pm | In Hum Uss Kay Hein |اِک نام کی اُڑتی خُوشبو میں اِک خواب سفر میں رہتا ہے
اِک بستی آنکھیں ملتی ہے، اِک شہر نظر میں رہتا ہے
کیا اہلِ ہُنر، کیا اہلِ شَرف، سب ٹکڑے، ردّی کاغذ کے
اِس دَور میں ہے وہ شخص بڑا جو روز خبر میں رہا ہے
پانی میں روز بہاتا ہے اِک شخص دئیے اُمیّدوں کے
اور اگلے دن تک پھر ان کے ہمراہ بھنور میں رہتا ہے
اِک خواب ہُنر کی آہٹ سے کیا آگ لہُو میں جلتی ہے
کیا لہر سی دل میں چلتی ہے! کیا نشّہ سر میں رہتا ہے
جو پیڑ پہ لِکھی جاتی ہے، جو گیلی ریت سے بنتا ہے
کون اُس تحریر کا وارث ہے!کون ایسے گھر میں رہتا ہے!
ہر شام، سُلگتی آنکھوں کو، دیوار میں چُن کر جاتی ہے
ہر خواب، شکستہ ہونے تک، زنجیر سحر میں رہتا ہے!
یہ شہر کتھا بھی ہے امجد اِک قِصّہ سوتے جا گتے کا!
ہم دیکھیں جس کردار کو بھی جادُو کے اثر میں رہتا ہے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^