Ghazal - Kissi Ki Dhun Mein Jeena Hai
May 12, 2007 on 1:02 pm | In Hum Uss Kay Hein |کِسی کی دُھن میں جینا ہے، کسی کے ڈر میں رہنا ہے
بتا اے زِندگی کب تک اِسی چکّر میں رہنا ہے
دھنک بُنیاد تھی جن کی وہ بام و دَر نہ بن پائے
تذ بذب نام ہے جس کا ہمیں اُس گھر میں رہنا ہے
تمنّا اور حسرت میں ہے فرق اظہار کا، یعنی
جو شعلہ جل نہیں سکتا اُسے پتھر میں رہنا ہے
ترے باغِ توجّہ کی فضا میں زندگی کرنا
رمِ خوشبو میں چلنا ہے گلِ منظر میں رہنا ہے
کہانی ایک ہے لیکن، جُداء ہیں واقعے اپنے
تمہیں محشر اُٹھانا ہے ہمیں محشر میں رہنا ہے
تمنّا نے ہمیں پایا، تغافل اُن کو راس آیا
کہ ہر احساس کو امجد کِسی پیکر میں رہنا ہے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^