Ghazal - Har Pal Dhayaan mein Basnay Walay Loug

May 12, 2007 on 12:32 pm | In Hum Uss Kay Hein |

ہر پَل دھیان میں بسنے والے لوگ افسانے ہوجاتے ہیں

آنکھیں بوڑھی ہوجاتی ہیں خواب پرانے ہوجاتے ہیں

ساری بات تعلق والی جذبوں کی سچّائی تک ہے

مَیل دلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں

منظر منطر کِھل اُٹھتی ہے پیراہن کی قوسِ قزح

موسم تیرے ہنس پڑنے سے اور سہانے ہوجاتے ہیں

جھو نپڑیوں میں ہر اِک تلخی پیدا ہوتے مِل جاتی ہے

اِسی لیے تو وقت سے پہلے طفل سیانے ہوجاتے ہیں

موسمِ عشق کی آہٹ سے ہی ہر اِک چیز بدل جاتی ہے

راتیں پاگل کردیتی ہیں دِن دیوانے ہو جاتے ہیں

دُنیا کے اِس شور نے امجد کیاکیا ہم سے چھین لیا ہے

خود سے بات کیے بھی اب تو کئی زمانے ہوجاتے ہیں

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^