Ghazal - Kaheen Bay Kinar Say Rutjagay
May 12, 2007 on 12:30 pm | In Hum Uss Kay Hein |کہیں بے کنار سے رتجگے، کہیں زرنگار سے خواب دے
ترا کیا اُصول ہے زندگی؟ مجھے کون دے!
جو بچھا سکوں ترے واسطے، جو سجا سکیں ترے راستے،
مری دسترس میں ستارے رکھ، مری مُٹھیوں کو گلاب دے
یہ جو خواہشوں کا پرند ہے، اسے موسموں سے غرض نہیں
یہ اُڑے گا اپنی ہی موج، اِسے آب دے کہ سراب دے!
تجھے چُھو لیا تو بھڑک اُٹھے مرے جسم و جاں میں چراغ سے
اِسی آگ میں مجھے راکھ کر، اسی شعلگی کو شباب دے
کبھی یوں بھی ہو ترے رُو برو، میں نظر مِلا کے یہ کہہ سکوں
" مری حسرتوں کو شمار کر، مری خواہشوں کا حساب دے!"
تری اِک نگاہ کے فیض سے مری کشتِ حرف چمک اُٹھے
مِرا لفظ لفظ ہو کہکشاں مجھے ایک ایسی کتاب دے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^