Ghazal - Bhanwar Mein Kho gai Aik Aik Kar Doobnay Walay
May 12, 2007 on 12:29 pm | In Hum Uss Kay Hein |بھنور میں کھو گئے ایک ایک کرکے ڈُوبنے والے
سرِ ساحل کھڑے تھے سب تماشا دیکھنے والے
خدا کا رِزق تو ہر گز زمیں پر کم نہیں یارو!
مگر یہ کاٹنے والے! مگر یہ بانٹنے والے!
کہاں یہ عشق کا سنگِ گراں ہر اِک سے اُٹھتا ہے !
بہت سے لوگ تھے یوں تو یہ پتّھر چُومنے والے
وفا کی راہ مقتل سے گزرتی ہے تو بِسم اللہ’
نہیں پَسپائی سے واقف تمھارے چاہنے والے
اَزل سے ظُلم دیکھے جارہی ہیں، دیکھتی آنکھیں
اَزل سے سوچ میں ڈوبے ہیں امجد سوچنے والے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^