Ghazal - Tu Nahi Taira Istaara Nahi
May 12, 2007 on 12:24 pm | In Hum Uss Kay Hein |تُو نہیں، تیرا استعار نہیں
آسماں پر کوئی ستارا نہیں
وہ مِرے سامنے سے گُزرا تھا
پھر بھی میں چُپ رہا، پُکارا نہیں
وہ نہیں مِلتا ایک بار ہمیں
اور یہ زندگی دوبارا نہیں
ہر سمندر کا ایک ساحل ہے
ہجر کی رات کا کنارا نہیں
ہوسکے تو نِگاہ کر لینا
تم پہ کُچھ زور تو ہمارا نہیں
ناؤ اُلٹی تو یہ ہُوا معلُوم
زندگی موج ہے، کنارا نہیں!
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^