Ghazal - Koi Bhi Lamha Kabhi

May 19, 2007 on 6:09 pm | In Hum Uss Kay Hein | No Comments

کوئی بھی لمحہ کبھی لوٹ کر نہیں آتا

وہ شخص ایسا  گیا پھر نظر نہیں آیا

وفا کے دشت میں رستہ نہیں ملا کوئی

سوائے گرد سفرہم  سفر  نہیں  آیا

پَلٹ کے آنے لگے شام کے پرندے بھی

ہمارا صُبح کا بُھولا مگر نہیں آیا

کِسی چراغ نے پُوچھی نہیں خبر میری

کوئی بھی پُھول مِرے نام پر نہیں آیا

چلو کہ کوچئہ قاتل سے ہم ہی ہو آئیں

کہ نخلِ دراپہ کب سے ثمر نہیں آیا!

خُدا کے خوف سے دل لرزتے رہتے ہیں

اُنھیں کبھی بھی زمانے سے ڈر نہیں آیا

کدھر کو جاتے ہیں رستے ، یہ راز کیسے کُھلے

جہاں میں کوئی بھی بارِدگر نہیں آیا

یہ کیسی بات کہی شام کے ستارے نے

کہ چَین دل کو مِرے رات بھر نہیں آیا

ہمیں یقین ہے امجد نہیں وہ وعد ہ خلاف

پہ عُمر کیسے کٹے گی ، اگر نہین آیا!

« Previous PageNext Page »

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^