Ghazal - Hud Say Tavaqawaat

May 19, 2007 on 6:10 pm | In Hum Uss Kay Hein | No Comments

حد  سے  توقعات  زیادہ کیے  ُہوئے

بیٹھے ہیں دل میں ایک ارادہ کیے ُہوئے

اس دشت بے وفائی میں جائیں کہاں کہ ہم

ہیں  اپنے آپ سے  کوئی وعدہ کیے ُہوئے

دیکھو تو کتنے چین سے اک درجہ مطمئن!

بیٹھے ہیں ارض پاک کو آدھا کیے ہوئے

ق

پاؤں سے خواب باندھ کے شام وصال کے

اک  دشت  انتظار  کو  جادہ کیے  ہوئے

آنکھوں میں لے کے جلتے ہوئے موسموں کی راکھ!

درد  سفر   کو   تن   کا   لبادہ   کیے   ہوئے

دیکھو تو کون لوگ ہیں!آئے کہاں سے ہیں !

اور  اب  ہیں کس سفر  کا  لبادہ کیے ہوئے

اس سادہ رُوکے بزم میںآتے ہی بجھ گئے

جتنے  تھے  اہتمام  کا  زیادہ  کیے  ہوئے

اُٹھے ہیں اُس کی بزم سے امجد ہزار بار

ہم  ترک  آرزو  کا  ارادہ کیے  ہوئے  


Next Page »

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^